نوجوان جتوئی اتحاد پاکستان کے اجلاس میں اتحاد کا منشور پیش کیا گیا

  • 2 years ago
خیرپور سادات (شاکر خان جتوئی — میڈیا رپورٹر) نوجوان جتوئی اتحاد پاکستان کا اجلاس بلایا گیا جس میں چئیرمین عارف اشرف خان جتوئی اور وائس چیئرمین محمد صادق خان نے نوجوانوں کو منشور پیش کیا۔

مختصر سی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نوجوان جتوئی اتحاد پاکستان ”عارف اشرف جتوئی“ کا کہنا تھا کہ اتحاد کا مقصد مظلوم عوام کی آواز بننا اور انسانیت کی فلاح کیلئے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد رکھنا ہے۔ دنیا بھر میں مختلف برادریاں اپنے آپ کو متحد رکھتی ہیں اور اس اتحاد کے باعث قوم قوم وجود میں آتی ہے اور پھر ایک طاقتو ر قوم بن کر ابھرتی ہے۔

وائس چیئرمین محمد صادق خان نے شرکاء سے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارا مقصد نوجوانوں نسل کو تعلیم و تربیت دینا ، غریبوں، مسکینوں، یتیموں کی مدد کرنا ہے۔ اسی حوالے سے المحمد فاؤنڈیشن کی بنیاد بھی رکھی گئی ہےجس کے تحت غریب خاندانوں کے لیے تعلیمی اور مالی معاونت کی جائے گی۔

اس موقع پر نوجوان جتوئی اتحاد کے راہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمارے جتوئی قبیلے کو کہیں بھی مسئلہ ہوگا ہم وہاں پُر امن طریقے سے اُس کو حل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ انتشار نا پھیلے کیونکہ جب برادریاں اور قبائل متحد ہوتے ہیں تو کامیابی اُن کے قدم چومتی ہیں۔

تقریب میں جتوئی قبیلے کے نوجوان محمد رمضان خان جتوئی، عارف خان جتوئی، فاروق خان جتوئی،طارق خان جتوئی، نصراللہ خان جتوئی اورمحمد شاکر خان جتوئی بھی شریک تھے۔

Recommended