پاک فوج سے اظہارِ یک جہتی کے لیے سماجی تنظیم ریڈز پاکستان کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد
  • 2 years ago
وہاڑی (شمعون نذیر —میڈیا رپورٹر) سماجی تنظیم ریڈز پاکستان کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہاریکجہتی کے لیے افواج پاکستان زندہ باد ریلی کاانعقاد کیا گیا ۔ ریلی بلدیہ سے شروع ہوئی اور پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔

پاک فوج کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے سماجی تنظیم ریڈز پاکستان کی طرف سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر میڈم شائستہ،ضلعی ٹرینر عبداللطیف اور سماجی راہنما نوشین ملک نے کی۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر ”شمعون نذیر“ نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ ریلی کے شرکاء سارے راستے ”ملک میں جو سکون ہے اس میں پاک فوج کا خون ہے“، ”ختم ہوئی جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے“کے نعرے لگاتے رہے۔ تاجروں نے ریلی کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

ریلی کے شرکاء کاکہنا ہے کہ پاک فوج کے خلاف جاری مہم کا نوٹس لیا جائے ۔ پاک فوج کو متنازعہ بنانے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ملک اور فوج کے خلاف سازشیں کرنے والے ملک و قوم کے غدار ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر اس مہم کے خاتمہ کیلئے اقدامات کریں۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ریڈز پاکستان میڈم شائستہ کاکہناتھاکہ پاکستان میں تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کر رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ملک میں جو امن ہے اس میں پاک فوج کا مرکزی کردار ہے۔

ضلعی ٹرینر عبداللطیف نے کہاملک میں آنے والی ہر آفت اور مشکل میں فوج نے قوم کوتحفظ فراہم کیاہے۔ ہماری فوج دنیاکی بہترین فوج ہے۔

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور قومی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔
Recommended