سول ارمڈ فورسز ایکس سروس مین سوسائٹی میانوالی کی کارنر و مشاورتی میٹنگ کا انعقاد

  • 2 years ago
عیسیٰ خیل (عبدالرزاق خان —میڈیا رپورٹر) سول ارمڈ فورسز ایکس سروس مین سوسائٹی میانوالی کی کارنر و مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

پاک ایشیا ویب ٹی -وی کی تفصیلات کے مطابق مشاورتی میٹنگ تحصیل میانوالی کے وائس چیئرمین محمد حسنین خان کے زیر انتظام ٹھٹھی شریف میں منعقد ہوئی جس میں ضلع بھر سے تحصیل اور یوسی چیئرمینز اور ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر ”عبدالرزاق خان“ نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ میٹنگ کا آغاز تلاوتِ قران مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد حسنین خان نے حاصل کی ۔اس کے بعد ڈسٹرکٹ میانوالی کے وائس چیئرمین محمد نواز خٹک، تحصیل عیسیٰ خیل کے چیئرمین عبدالرزاق خان ، پائی خیل کے چیئرمین ملک ضیاءاللہ اور کوارڈینیٹر عبدالغفور ملک نے شرکا ء سے خطاب کیا ۔وائس چیئرمین محمد نواز خٹک کا کہناتھا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس پلیٹ فارم سے ہم زیادہ سے زیادہ اپنے ریٹائرڈ فوجی بھائیوں، شہداء، بیواؤں، یتیموں اور خصوصی افراد کی مدد کریں تاکہ انہیں اپنے جائز حقوق حاصل ہوں جو دوسری فورسز کو حاصل ہیں۔تحصیل عیسیٰ خیل کے چیئرمین عبدالرزاق خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ مختلف مسائل جیسے پے اینڈ الاونسز اور ریٹائرڈ منٹ کے بعد مختلف محکموں میں بھرتی کے مواقع سے ریٹائرڈ فوجی افسران کو دیگر اداروں کی طرح مستفید ہونا چاہیے ۔

اس کے علاوہ تنظیم سازی ، آگاہی پروگرام اور مستقبل کے لائحہِ عمل پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ تقریب میں تمام امور کو عہدیداران اور ممبران کی مشاورت سے کرنے کا عہد بھی کیا گیا۔

محمد حسنین خان نے مہمانوں کے لیے پُر تکلف ضیافت کا بھی اہتمام کیا جس پرتمام عہدیداران اور ممبران نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔آخر میں پاکستان اور کیفس میانوالی کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔

Recommended