ملتان ہائی کورٹ نے جے آئی یوتھ کے علی وقاص ہنجرا کو رہا کر دیا، کارکنان کا فقیدالمثال استقبال

  • 2 years ago
وہاڑی(شمعون نذیر، میڈیا رپورٹر) جماعت اسلامی یوتھ کے سربراہ اور امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری علی وقاص ہنجرا کی جیل سے رہائی پر ہزاروں کارکنوں نے فقیدالمثال استقبال کیا ۔

وہاڑی کی ہر دلعزیز شخصیت ،قائد جماعت اسلامی یوتھ اور سابقہ امیدوار MPA چوہدری علی وقاص ہنجرا کی جیل سے رہائی پر شان دار استقبال کیا گیا۔ جیل کے باہر ہزاروں نوجوانوں نے پھولوں کی پتیوں ،ہار اور پیسے نچھاور کر کے اپنے عظیم لیڈر کو خوش آمدید کیا اور ڈھول بجا کر بھنگڑے بھی ڈالے۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر شمعون نذیر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ استقبال کے لیے آنے والی ہزاروں گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ کارکنان نے شُکرانے کے نوافل ادا کیے۔

یاد رہے کہ چوہدری علی وقاص ہنجرا کو کرپشن اور ظلم کے خلاف لڑنے پر پولیس نے جان بوجھ کر جھوٹے قتل کے کیس میں پھنسایا تھا اور تقریباً دو سال قید کاٹنے کے بعد آخر کار ہائی کورٹ ملتان نے قتل کے کیس میں اُن کو بری کر دیا ہے۔

رہائی کے آرڈر ملتے ہی وہاڑی ڈسٹرکٹ جیل کے باہر علی وقاص ہنجرا کے چاہنے والوں چوہدری طارق محمود جٹ، طارق رفیق، حاجی محمد طفیل وڑائچ، چوہدری ساجد محمود، رضا محمد قادری، چوہدری مزمل اقبال، ڈاکٹر عبداللہ عظیم چوہدری، محمد سلیم کمبوہ، ڈاکٹر عبدالرحمان وٹو، چوہدری اویس ہنجرا، مستنصر حسین تارڑاور عامر ہنجراسمیت ہزاروں کارکنان ریلی کی شکل میں ماچھیوال سے ہوتے ہوئے اُن کے آبائی گاؤں چک نمبر 17 ڈبلیو بی تک استقبالیہ ریلی کی صورت میں اُن کے ساتھ گئے۔

Recommended