مہنگائی عوام کا بڑا مسئلہ ہے، عارف اشرف خان جتوئی

  • 2 years ago
جتوئی (میڈیا رپورٹر) مہنگائی عوام کا بڑا مسئلہ ہے، حکومت کو چاہیے کہ مہنگائی کے جِن کو قابو کر کے بوتل میں بند کریں۔ اِن خیالات کا اِظہار محمد عارف اشرف خان جتوئی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آل پاکستان بلوچ فاونڈيشن (ضلع مظفر گڑھ) کے جنرل سيکرٹری محمد عارف اشرف خان جتوئی نے ايک تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اِس وقت پاکستانی عوام کے لیے سب سے اہم اور بڑا مسئلہ مہنگائی ہے ۔ خصوصاً ماہ رمضان ميں غريب عوام کو مہنگی اشياء مل رہی ہيں۔ میں حکومت سے ضرورت کی اشیاءکی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے مطالبہ کرتا ہوں تاکہ عام عوام سکھ کا سانس لے سکے۔

Recommended