رفاہی ادارے عبدالطیف فاؤنڈیشن افطار دستر خوان کا اہمتام

  • 2 years ago
حاصل پور(میڈیا رپورٹر) رفاہی ادارے عبدالطیف فاؤنڈیشن کی جانب سے حسب سابق اس سال بھی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مستحق و نادار افراد کے لیے افطار دستر خوان کا اہمتام کیا گیا۔

عبدالطیف فاونڈیشن کی طرف سے عدالت چوک میں مستحق ،نادار اور مسافروں کے لیے دستر خوان لگایا گیا جس پر کئی افراد افطاری کر تے ہیں۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر محمد اقبال نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ افطار دستر خوان کے اہتمام میں عبدالطیف فاونڈیشن کہ چئیرمین محمد وسیم ، صدر احمد علی، سینئر نائب صدر محمد وقاص، جرنل سیکرٹری سید عثمان، رئیس بھٹی ،ناصر اقبال محسن اور پوری ٹیم نے حصہ لیا ۔

چئیرمین محمد وسیم نے پاک ایشیا ویب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حدیثِ پاک میں ارشاد ہے کے رذق باٹنے سے بڑھتا ہے اس لیے صاحبِ حثیت افراد کو چاہیے کہ وُہ رمضان میں سحر و افطار دستر خوان کا بندوبست کریں تاکہ معاشرے کے مستحق و نادار لوگ بھی اس رحمتوں اور برکتوں والے مہینے میں احسن انداز سے سحر و افطار کر سکیں۔

Recommended