فرانسیسی لڑکی نے پاکستانی لڑکے کی محبت میں اسلام قبول کر لیا
  • 2 years ago
ویب ڈیسک (میڈیا رپورٹر) سوشل میڈیا کی دوستی محبت میں بدل گئی۔ایک اور غیر ملکی لڑکی پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوہوکر پاکستان چلی آئی اور اسلام قبول کر کے عارف والا کے نوجوان سے شادی کرلی۔

پاک ایشیا ویب ٹی وی کے مطابق عارف والا کے رہائشی علی رضا کی فرانسیسی لڑکی جیمن سے دوستی سوشل میڈیا پر پروان چڑھی جو وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ محبت میں تبدیل ہو گئی۔ جس کے بعد وہ شادی کرنے اپنی والدہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئی۔

پنجاب کے شہر پاکپتن کے ضلع عارف والا کے رہائشی علی رضا سے شادی اور اسلام قبول کرنے کے بعد جیمن نے اپنا نام زویا رکھ لیا۔

تحصیل کچہری میں مراد بھٹی ایڈووکیٹ اور رانا احسان اسلم ایڈووکیٹ نےلڑکی کو کلمہ طیبہ پڑھا کر مسلمان کیا۔

فرانسیسی لڑکی اور علی رضا دونوں کو عدالت میں پیش کر کے ان کا اسلامی طریقے سے نکاح کروا دیا گیاہے۔

گزشتہ سال اپریل میں بھی ایسی ہی خبر سامنے آئی تھی جب محبت کی مثال قائم کرتے ہوئے ایک امریکی خاتون اپنی محبت سے ملنے پاکستان پہنچی تھی۔
Recommended