مرکزی رہنما تحریک انصاف عامر ڈار نے گیس پائپ لائن منصوبہ کا افتتاح کر دیا

  • 2 years ago
سیال کوٹ (میڈیا رپورٹر) مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف عامر ڈار اور صوبائی وزیر چودھری محمّد اخلاق نے رنگپورہ، احمد پورہ، ہیراں پورہ میں گیس کا درینہ مسلہ حل کروانے کے لئے 10 کروڑ روپے کی لاگت کے گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر یاسر سیالکوٹی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اِس منصوبے میں 6 انچ گیس پائپ لائن رنگپورہ چوک سے شروع ہو کر روبی سویٹ چوک سے مشرق اور مغرب دونوں اطراف سے ہو کر میلاد چوک اور چھپر محلہ تک ڈالی جائی گی۔

مرکزی رہنماتحریک انصاف عامر ڈار اور صوبائی وزیر چودھری محمد اخلاق کا مزید کہنا تھا رنگپورہ کے لوگوں کو خصوصی طور پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور تمام دوستوں بھائیوں سے عملے کے ساتھ تعاون کی گزارش کرتے ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ علاقہ کا درینہ مسلہ حل کروانے پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار،صوبائی وزیر چودھری محمد اخلاق،مرکزی رہنما عمر ڈار اور عامر ڈار کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

Recommended