گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے باپ کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا
  • 2 years ago
وہاڑی (میڈیا رپورٹر) گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے باپ کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پاک ایشیا ویب ٹی وی کے مطابق وہاڑی میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنے باپ کو قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خاندان کے دیگر افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
Recommended