جلہ مخدوم اور احمدیوالہ میں این اے 89اورپی پی 75 میں محسن رانجھا گروپ کو بڑا دھچکا

  • 2 years ago
کوٹ مومن (میڈیا رپورٹر) جلہ مخدوم اور احمدیوالہ میں این اے 89اورپی پی 75 میں محسن رانجھا گروپ کو بڑا دھچکا، جلہ مخدوم اور احمدیوالہ میں کھوکھر اور بھیکھ برادری نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔

شمولیتی پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری اسامہ غیاث احمد میلہ اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری منیب سلطان چیمہ نے شرکت کی۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے نمائندہ رانا مُبشر علی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کھوکھر اور بھیکھ برادری نے اسامہ غیاث احمد میلہ اور منیب سلطان چیمہ کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے اپنی آئندہ کی تمام تر سیاسی سرگرمیاں پی ٹی آئی کیلئے وقف کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر چوہدری ذیشان احمد رانجھا ، ملک ذوالفقار بھیکھ ، احمد بھیکھ ، ملک اشرف کھوکھر ، ملک دوست محمد کھوکھر اور دیگر علاقے مکینوں نے کشیر تعداد میں شرکت کی۔

Recommended