پاکستانی ایتھلٹ کا انگھوٹوں پر 68 پش اپس کا عالمی ریکارڈ

  • 2 years ago
وہاڑی (میڈیا رپورٹر) پاکستانی نوجوان نے ایک منٹ میں انگھوٹوں پر 68 پش اپس لگا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے والے نوجوان ”محمد ارشد“ کا تعلق وہاڑی شہر سے ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 61 پش اپس کے ساتھ روسی ایتھلیٹ ”آریان وائبریان“نے بنایا تھا۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے نوجوان ایتھلٹ محمد ارشد کا کہنا تھا کہ کچھ سال قبل پاکستان کے ایتھلیٹ عرفان محسود نے ایک پاؤں پر 60 پش اپس لگا کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا اُس کے بعد سے میرا خواب تھا کہ میں بھی وہاڑی اور پاکستان کا نام روشن کروں ۔اُن کا کہنا تھا ریکارڈ کی تیاری کے دوران انگوٹھے کی ہڈی ٹوٹنے کا بہت حد تک خدشہ تھا اور کئی بار انگوٹھے زخمی بھی ہوئے لیکن ہمت نہیں ہاری ۔

محمد ارشد نے عزم کا اظہار کیا کہ اگر حکومت تعاؤن کرے تو پاکستان کے لیے متعدد ریکارڈ بنا سکتا ہوں۔ تاحال حکومت کی جانب سے ارشد کو کسی قسم کی پذیرائی نہ مل سکی جس پر وہ کسی حد تک مایوس بھی ہے۔ اِس حوالے سے رہنما پی ٹی آئی زاہد اقبال چودھری نے کہا کہ وہاڑی کی سرزمین نے ہمیشہ ملک کے لیے بہترین خدمات انجام دینے والے سپوت پیدا کیے ہیں محمد ارشد نے ناصرف وہاڑی بلکہ پاکستان کا نام روشن کیا ہے پوری قوم کو اُن پر فخر ہے۔

Recommended