پاکستان کے ہونہار فرزند ”محمد افتخار“نے شعبہ زراعت میں ملکی سطح پر 4 ایوارڈ جیت کر سب کو حیران کر دیا
  • 2 years ago
وہاڑی (میڈیا رپورٹر) پاکستان کے ہونہار فرزند نے شعبہ زراعت میں ترقی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ، اپنی محنت اور قابلیت سے 4 ایوارڈ جیت لیے۔

وہاڑی کے ہونہار فرزند نے ملکی سطح پر 4 ایوارڈ جیت کر سب کو حیران کر دیا ”محمد افتخار “نجی کمپنی گرین لٹ سن کراپ گروپ کے ایریا سیلز مینجر ہیں انہوں نے اپنی محنت اور قابلیت سے 4 چیمپئن ایوارڈ اپنے نام کیے ۔ جن میں ریجنل چیمپئن ایوارڈ، ایڈوانس بکنگ ایوارڈ، برینڈ ہائیئیسٹ سیلز نیشنل چیمپئن ایوارڈ اور نیشنل فرٹیلائزر سیلز چیمپئن ایوارڈ شامل ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ تمام کامیابیاں اللہ کے کرم، والدین کی دعاوں اور میری محنت کا نتیجہ ہیں۔ اِن کامیابیوں میں سینئرز آر ایس ایم بشیر احمد، بزنس مینجر محمد رفیق کی سپورٹ بھی شامل رہی اور گرین لٹ انٹرنیشنل کی وہاڑی ٹیرٹری کی پوری ٹیم کا تعاون بھی مثالی رہا۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر شمعون نذیر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے سی ای او ڈاکٹر شفیق پٹائی سے ایوارڈ وصول کر کے دلی خوشی ہوئی اسی وجہ سے سن کراپ ٹیم کے پاکستان بھر سے آئے آفیسرز اور مالکان کے سامنے پریزنٹیشن دینے کا اعزاز ملا۔ اُن کا کہنا تھا کہ زرعی انقلاب کے حوالے سے سیف الرحمن اور چوہدری اکرم نے گزشتہ 5 سال سے بھرپور سپورٹ کی اس کے علاؤہ صفدر اینڈ سنز کسان زرعی مرکز لڈن وہاڑی زرعی کارپوریشن رحمت اینڈ سنز و دیگر نے بھرپور سپورٹ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبہ سے جڑے لوگ فضل کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے کسانوں کو ہمہ وقت مفید مشورے دیں تاکہ کسان کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت بھی مستحکم ہو ۔ اُن کا کہنا تھا کہ کوشش اور محنت سے انسان مشکل سے مشکل کام بھی کر سکتا ہے ، نوجوان دن رات ایک کر کے ناصرف اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑہیں بلکہ ملک پاکستان کو بھی ترقی یافتہ بنانے میں کردار ادا کریں۔
Recommended