بلاول زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ جنوبی پنجاب میں داخل ہوگیا
  • 2 years ago
وہاڑی (میڈیا رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ جنوبی پنجاب میں داخل ہوگیا ۔ ، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول زرادری کا استقبال کرنے اور لانگ مارچ میں شرکت کےلئے سینکڑوں جیالوں کا قافلہ جنرل سیکرٹری پی پی پی نتاشہ دولتانہ کی قیادت میں خانیوال کےلئے روانہ ہو گیا۔ نتاشہ دولتانہ کی روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہی ملک و قوم کے مسائل کا واحد حل ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ جنوبی پنجاب میں داخل ہوچکاہے جو آج خانیوال سے ہوتاہوا ملتان پہنچ رہاہے ۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر شمعون نذیر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ، چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب بلاول زرداری کا استقبال کرنے اور لانگ مارچ میں شرکت کرنے کےلئے جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب نتاشہ دولتانہ کی قیادت میں سینکڑوں کارکنان کا قافلہ خانیوال کےلئے روانہ ہوچکاہے ۔

گاڑیوں پر سوار پی پی پی جیالے انتہائی پرجوش دکھائی دیتے ہیں اور اپنے قائد بلاول زرداری کا تاریخی استقبال کرنے کےلئےپُرعزم ہیں۔ کارکنان ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال رہے ہیں اور پی پی پی کے ترانے بجائے جارہے ہیں ۔ قافلے میں موجود معذور جیالا بھی اپنے قائد بلاول زرداری سے ملنے کےلئے نے تاب ہیں۔

اِس سلسلہ میں گفتگو کرتے ہوئے نتاشہ دولتانہ کا کہنا ہے کہ یہ لانگ مارچ ملک میں مہنگائی کے طوفان کو ختم کرنے اور ملک و قوم کو مسائل سے نکالنے کےلئے شروع کیاگیاہے کیونکہ پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہی ملک و قوم کو مسائل سے نجات دلانے کا واحد حل ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ بلاول زرداری نے نااہل وزیر اعظم عمران خان کو پانچ روز کا وقت دیا ہے اگر انہوں نے خود استعفی نہ دیا تو پھر پیپلز پارٹی اس نااہلوں کی حکومت کو پکڑ کر گھر بھیجے گی۔
Recommended