ملِک فدا الرحمٰن کے صاحبزادئے فیصل الرحمٰن ملِک لیفٹیننٹ کرنل کے عہدہ پر ترقی پا گئے

  • 2 years ago
اسلام آباد (نمائندہِ خصوصی) صدارتی ایوارڈ تمغہِ اِمتیاز حاصل کرنے والے ملِک فداالرحمٰن کے صاحبزادئے فیصل الرحمٰن ملِک لیفٹیننٹ کرنل کے عہدہ پر ترقی پا گئے ہیں۔

فیصل الرحمٰن ترقی پانے سے قبل بطور میجر پاک فوج میں خدمات سرانجام دئے رہے تھے۔یاد رہے کہ فیصل الرحمٰن ملِک پاکستان کے معروف اورسنئیر صحافی، مُصنِف، مُحقِق، دانِش وَر ، کالم نِگاراور ادبی تنظیم ”آئینہ“کے چیئرمین ”ملِک فِدا لرحمٰن”کے فرزندِ ارجمند ہیں۔

فیصل الرحمٰن کے لیفٹیننٹ کرنل کے عہدہ پر ترقی پانے پر دوست و احباب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور مُبارک بادوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔ اِس موقع پر چیف ایگزیکٹو سوہنی دھرتی میڈیا گروپ ”سید عالی جاہ”نے دیرینہ دوست”فیصل الرحمٰن” کے لیے نیک تمناؤں کا اِظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ فیصل الرحمٰن کو مزید ترقی سے نوازے اور مُلک و قوم کی خدمت کے جذبہ سے سرشار کرئے۔

جبکہ مصنف، محقق، سنیئر صحافی، دانش ور، تجزیہ کاراور چیئرمین وبانی سوہنی دھرتی میڈیا گروپ سید آصف جاہ جعفری نے ملک فداالرحمٰن کو اُن کے بیٹے کے ترقی پانے پرمُبارک باد پیش کی۔

Recommended