سرعام ڈکیتی کی واردات، ڈاکوؤں اور شہری کی لڑائی کی ویڈیو وائرل

  • 2 years ago
لودھراں (میڈیا رپورٹر) پرنٹنگ پریس مارکیٹ میں سرعام ڈکیتی کی واردات، ڈاکوؤں اور شہری کی لڑائی کی ویڈیو وائرل ہو گی۔

تھانہ سٹی کی حدود میں موٹر سایکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے پرنٹنگ پریس مارکیٹ میں سرعام ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری سے 30 ہزار لوٹ لیے ۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر عرفان مُغل نے ڈکیتی کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ شخص پرنٹنگ پریس مارکیٹ سے اپنے بیٹے کی شادی کے کارڈ اٹھانے آیا تھاکہ ڈاکوؤں نے اُسے لُوٹ لیا۔

ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی فوٹیج شہری نے بنا لی جس میں ڈاکوؤں اور شہری کو صاف لڑتے ہوے دیکھا جا سکتا ہے۔ شہری کی مزاحمت کے دوران پرائیوٹ گارڈکی فائرنگ کے بعد ڈاکو پیسے چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گے ۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ جبکہ موبائل فوٹیج کے ذریعے جدید طریقہ تفتیش کو بروئے کار لا کر ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔

Recommended