کوٹ مومن: نواحی علاقہ جلہ مخدوم میں سیوریج کا نطام درہم برہم

  • 2 years ago
کوٹ مومن (میڈیا رپورٹر) نواحی علاقہ جلہ مخدوم میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہو گیا، جگہ جگہ گٹر اور نالیوں کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے علاقے مکین اور دُکان دار شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔

تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئےپاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر رانا مبشر علی نے بتایا کہ جلہ مخدوم کی رہائشیوں کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو 3سال ہوگئے ہیں لیکن جلہ مخدوم میں سیوریج کا نظام حل نہ ہوپایا۔جگہ جگہ نالوں میں گندگی کے ڈھیر ہیں اور بارشوں میں پانی ان کے گھروں میں داخل ہوجا تا ہے۔

علاقے مکینوں نے اعلیٰ حکام سے اس مسئلہ کو جلد از جلد حل کرنے کی اپِیل کی ہے۔

Recommended