مٹیاری: قومی شاہراہ پر دُھندکا راج، دُھندکے باعث ٹریفک حادثات میں اضافہ

  • 2 years ago
مٹیاری(میڈیا رپورٹر)قومی شاہراہ پر دھند کا راج، دھندکے باعث ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق مٹیاری قومی شاہراہ پر دھند کے باعث شہدادپور کا رہائشی (مزدا ڈرائیور ) شیراز شالیانی حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگیا ۔ حادثے میں 8 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ زخمیوں کے نام محمد الیاس ،مقبول ، احمد بھٹی ، ولی محمد اورعبدالصمد کے علاوہ دیگر افراد بھی شامل ہیں۔

زخمیوں میں شامل 5افراد کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے۔ جنہیں ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر جواد اختر میمن نے حادثے کی تفصیلات بارئے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ موقع پر موجود افراد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے اور فوری طبی امداد پہنچانے میں مصروف عمل ہیں۔

واضع رہے کہ مٹیاری ضلع کے حدود میں واقع قومی شاہراہ خستہ حال اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔ شاہراہ پر سفر کرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ خستہ حال قومی شاہراہ اور شدید دھندکے باعث حادثات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت اور قومی شاہراہ کی مرمت پر مامور ذمہ دار ادارے کو اس سڑک کی فوری تعمیر کا نوٹس لے کر تعمیراتی کام کا جلد از جلد آغاز کر دینا چاہیے۔

Recommended