سیالکوٹ: سیالکوٹ میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح

  • 2 years ago
سیال کوٹ (میڈیارپورٹر ) سابق ایم پی اے اور ضلعی صدر چوھدری طارق سبحانی ، چیئرمین ضلع کونسل سیالکوٹ حنا ارشد وڑائچ اور ایم پی اے ارشد وڑائچ نے یونین کونسل دھیرا سندا کے گاؤں دھیرا سندا کلاں، دھیرا سندا خورد محال مٹانوالہ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔

تفیلات کے مطابق اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل دھیرا سندا حاجی عبد القیوم، چیئرمین یونین کونسل پراگ پور چوھدری لطیف، چیئرمین یونین کونسل پکی کوٹلی گلزار احمد بٹ، وائس چیئرمین یونین کونسل پراگ پور امتیاز احمد جٹ، حاجی طارق، شہزاد لکھن پور، رانا وحید، چوھدری احسان، ملک عباس، حاجی رحمت باجوہ، احسان دیال اور معززین علاقہ بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر یاسر سیالکوٹی نے بتایا کہ چوھدری طارق سبحانی کا کہنا تھا کہ خدمت کی سیاست پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پہچان ہے۔

Recommended