وہاڑی: ٹیوب ویل کے لئے 70 فٹ کہرے کنوئیں میں کام کرتے 4 افراد پر ٹریکٹر گر گیا

  • 2 years ago
رپورٹ وہاڈی سے محمد شمعون نذیر کے مطابق
بورے والا.. چک 513 ای بی ڈلن بنگلہ بورے والا ٹیوب ویل کے لیے 70 فٹ گہرے کنویں میں کام کرتے ہوئے 4 افراد نیچے دھنس گیے اوپر سے ٹریکٹر گرنے سے...
ریسکیو 1122 وھاڑی کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 بورے والا کی ایمبولینسیز فائرٹینڈرز اور ریسکیو وہیکل موقع پر پہنچ گہی.
ریسکیو 1122 کے جوانوں نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے امدادی کارروائیاں شروع کردیں..
. ریسکیو آپریشن میں 20 سے زائد ریسکیورز جوان اور 4 گاڑیاں امدادی کارروائیوں میں مصروف.رہی.
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر دانش خلیل کی ہدایت پر انچارج بورے والا ریسکیو سیفٹی آفیسر عبدالجبار بھی موقع پر پہنچ گئے جو کہ تمام آپریشن کی کمانڈ خود کرتے رہے
ریسکیو 1122 کے جوانوں نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے 3شخص کو 70 فٹ گہرے کنویں میں سے ریسکیو کر لیا ذخمیوں میں سے غلام مرتضے عمر36سال جعفر نواب عمر 35سال اور محمد حسین شمس عمر 40سال ہیں ایک معمولی ذخمی کو موقع پر فرسٹ ایڈ دیا گیا اور دو ذخمیوں کو thq ہسپتال بوریوالہ شفٹ کردیا گیا جو کہ اب خطرے سے باہر بتا گیا ہیں
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر دانش خلیل نےانچارج بورے والا ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر عبدالجبار اور تمام ریسکیورز جوانوں کو کامیاب آپریشن پر شاباش دی اور بہت ہی کم وقت میں کامیاب ریسکیو آپریشن مکمل کرنے پر ان کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا.
ریسکیو آپریشن مکمل کنویں میں گرنے والا ٹریکٹر بھی نکال لیا گیا ہے ۔۔۔

Recommended