Eid e Zahra (sa) Manqabat 2020 - Bolo Ahlebait as kaay Dushman paay Lanat Beshumar - Maisam Lakhani

  • 4 years ago
Eid - Zahra (sa) Manqabat 2020

Title: Bolo Ahlebait as kaay Dushman paay Lanat Beshumar
Manqabat khuwan: Maisam Lakhani (Lakhanie Brothers)
Kalam: Janab Musaddiq Lakhani
Tarznigar: Janab Askari Hassan Zaidi
Chorus: Own Rizvi and Team
Video and Graphics: One Ten Media - Rizwan Zaidi
Creatives: Ali Abbas Khaku
Camera: Ehab Fatima Lakhani

Kalam:
بولو اہل بیت کے دشمن پہ لعنت بے شمار
بولو ہر ظالم پہ تُف ہو۔۔۔۔ اور بولو بار بار

وہ منافق وہ فسادی وہ شرابی وہ پلید
تخت پر وہ بندروں سے کھیلنے والا یزید
جو لئے پھرتا تھا سر میں بغض عترت کا خمار

جس نجس انسان نے برپا کیا سارا فساد
ہاں وہی بد بخت جس کا نام تھا ابن زیاد
اس کی ساری زندگانی پر ہو لعنت صد ہزار
ہے یہی تو عترت اطہار سے بغض شدید

ہے یہی تو عترت اطہار سے بغض شدید
نام پر اصحاب کے کی جاتی ہے مدح یزید
یعنی اب بھی ہے یزیدیت دلوں میں برقرار

ان کی ہر اک سانس میں تکفیر ہی تکفیر ہے
اور ابو طالب ہمارے ماتھے پر تحریر ہے
دین اور ایمان کیا جانیں سپاہ بد شعار

جن کو اندھا کر دیا تھا درہم و دینار نے
نام ان سب کا مٹایا حضرت مختار نے
رہ گیا نام حسین اور مر گئے سب بد شعار

بولو اہل بیت کے دشمن پہ۔۔۔۔

دوست ہے اپنا کہ جس کی دوستی حیدر سے ہے
سب کو ہے معلوم کس کی دشمنی حیدر سے ہے
دشمن حیدر کے چہرے ہی پہ ہے لعنت کی مار

زندگانی میں اگر تھوڑی شرافت چاہئیے
ظلم جس جس نے کیا اس سے برات چاہئیے
یوں تبراء کرتے ہیں ہم اہلیان حق شعار


گالیوں کی لت کبھی ہم لوگوں نے پالی نہیں
کرتے ہیں لعنت مگر لعنت کوئی گالی نہیں
پوچھ لو قرآن سے، لعنت ہے قرآنی شعار

بولو اہل بیت۔۔۔۔۔

یہ تجارت شام کے بازار سے کچھ کم نہیں
اے مصدق اس شریری مال میں کچھ دم نہیں
اب نہیں چل پائے گا تکفیریوں کا کاروبار

Recommended