دنیا کی خطرناک ترین شادی

  • 6 years ago
نیویارک: امریکا کے نوجوان جوڑے نے شادی کو یادگار بنانے کے لیے 400 فٹ بلند پہاڑی پر منفرد انداز میں شادی کرکے دنیا کو حیران کردیا۔ ہرانسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زندگی کے نئے سفر کو یادگار بنانے کے لیے کوئی ایسا کام کرے جس کے ذریعے اسے مزید خاص بنایا جاسکے۔ شادی زندگی بھر کے لیے نہایت اہم اور خاص لمحہ ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ اس کو مزید خاص بنانے کیلئے الگ ہی انداز اپناتے ہیں، اسی طرح امریکا کے نوجوان جوڑے نے اپنی شادی کو یادگار بنایا۔ امریکی ویب سائٹ کے مطابق نوجوان ریان اور اُن کی نئی نویلی دلہن کمبرلے نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز یوٹاہ کی 400 فٹ بلند پہاڑی پر سے کرنے کا فیصلہ کیا اور وہیں دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

Recommended