پاک بحریہ کے جنگی بیڑے "ذوالفقار" کی بھارتی جنگی بیڑے کو جان بوجھ کر ٹکر
  • 9 years ago
پاک بحریہ کے جنگی بیڑے "ذوالفقار" کی بھارتی جنگی بیڑے کو جان بوجھ کر ٹکر
-------------------
یہ واقعہ 11 جون 2013 میں ہونے والے "اُمیدِ نو" ریسکیو مشن کا ہے جب ایک MV SUEZ نامی نجی بحری بیڑے کے عملے کو بچانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
--
وہ نجی بحری بیڑہ تقریباً ایک سال سے سمندری قذاقوں کی قید میں رہا اورجب اسے چھوڑا گیا تو ضروری مرمت نہ ہونے کی وجہ سے اس کی حالت کافی خستہ ہو گئی تھی۔ بیچ سمندر پہنچ کر وہ بیڑہ ڈوبنے لگا اور اس کے کیپٹن نے قریب سے گزرتے ہوئے بھارتی اور پاکستانی جنگی بیڑوں کو مدد کے لئے سگنل بھیجا۔ بھارتی جنگی بیڑے نے اس سگنل کو نظر انداز کر دیا جبکہ پاکستانی جنگی بیڑے جس کے کیپٹن ایڈمرل نعمان بشیر تھے، انہوں نے اس ڈوبتے ہوئے بیڑے پر موجود عملے کو بچانے کا فیصلہ کیا اور فوراً ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ تمام عملے کو بحفاظت اس ڈوبتے ہوئے بیڑے سے باہر نکال لیا گیا۔
--
بھارتیوں نے جھوٹ کی روایت کو برقرار رکھتے بیان دیا کہ انہوں نے اس ڈوبتے ہوئے بیڑے سے رابطہ کیا تھا جبکہ اس بیڑے کے کیپٹن کا کہنا تھا کہ ہماری مدد کی پکار صرف پاکستان نیوی نے سنی اور بھارتی نیوی نے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
--
اس ریسکیو آپریشن کے بعد پاکستانی آفیشلز کے مطابق بھارتی جنگی بیڑے نے اس ریسکیو آپریشن میں خلل ڈالنے کی کوشش بھی کی۔
----------------------------------
پاکستانی جنگی بیڑے "ذوالفقار" نے ریسکیو آپریشن مکمل کرنے کے بعد پھر اس قریب موجود بھارتی بیڑے کو خطرناک طریقے سے ٹکر ماری جسے آپ اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں، جس میں پاکستان نیوی کے جوان اللہ اکبر کے نعرے لگا رہے تھے جبکہ بھارتی نیوی کے اہلکار اپنی گندی مادری زبان کی آگ بجھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
--
نوٹ: چونکہ یہ ویڈیو بھارتی جنگی بیڑے سے بنائی گئی ہے لہذا ان کی بے ہودہ زبان کو نظر انداز کر دیا جائے۔
Recommended