Mere Uqaab by Milestones

  • 9 years ago
یومِ دفاعِ پاکستان کی گولڈن جوبلی مبارک :)
پاک فضائیہ کے شاہینوں نے تاریخِ عالم میں جس طرح کود کو منوایا ہے وہ حیرت اور استعجاب کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ایک مختصر سی فضائیہ جس کو تقسیم کے بعد سامان بھی صحیح نہ مل سکا اس نے بہت قلیل عرصہ میں وہ کارنامۂ ہائے انجام دیے جس نے عالمِ اسلام اور پاکستان کا نام فخر سے بلند کیا۔
پاک فضائیہ کے ان مجاہدین کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جنگِ ستمبر میں شروع ہوا جو آج تک جاری ہے لیکن جنگ کے بعد ۸۰ کی دہائی تک صرف فضائیہ کے لیے مختص قومی نغمات گنتی ہی کے تھے اس کمی کو پاک فضائیہ کے شعبۂ اطلاعات اور آئی ایس پی آر نے پورا کیا، گروپ کیپٹن ایس ایم حالی نے اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پہلی بار پرائیویٹ گلوکاروں سے نغماتِ فضائیہ ریکارڈ کروائے تو کئی گلوکاروں نے اسی کے ذریعے ہی شہرت پائی، پہلی بار عسکری نغمات کو گانے کے لیے میوزیکل بینڈز بھی آگے بڑھے تو پاک فضائیہ کے نغمات نے ان عسکری نغموں کا مزاج ہی بدل کے رکھ دیا ، اس کا سب سے بڑا کریڈٹ گروپ کیپٹن حالی صاحب ہی کو جاتا ہے جنہوں نے اپنی نگرانی میں یہ ترانے تیار کروائے، پاک فضائیہ کے نغمات پر پہلا البم ۱۹۹۶ میں شاہین کے نام سے ریلیز ہوا اس میں مائل اسٹونز بینڈ کا یہ نغمہ بھی شامل تھا جو ان دنوں پی ٹی وی اور این ٹی ایم سے نشر ہوتا تھا، پاکستان کے اپنے انداز کی پاپ موسیقی جو ۹۰ کی دہائی کے آغاز میں تھی ، مائل اسٹونز نے اس کو خوبصورتی سے استومال کیا ہے جبکہ یہ نغمہ حالی صاحب ہی کا تحریر کردہ ہے جو ذاتی طور پر مجھے بھی پسند ہے :)
یومِ دفاع اور یومِ فضائیہ کے موقع پر آپ سب کے لیے
میرے عقاب یہ میرے جہاز
ملک کی ہیں شان، یہ میرے جہاز
شیر ان فضاؤں کے یہ حوصلے یہ ولولے
بلند آسمانوں پہ یہ کمند ڈالیں
اونچی اڑانوں سے