Geo Tv Highlight the story of Indian girl Geeta - Aamir Liaquat
  • 9 years ago
Geo Tv Highlight the story of Indian girl Geeta - Aamir Liaquat

#AamirLiaquat #Geeta #JanNews #India

بھارتی بچی گیتا کی کہانی کو جیو ٹی وی منظر عام پر لایا۔ عامر لیاقت
رمضان نشریات میں گیتا کے ساتھ تیس روز گذارے۔ بھارتی ہائی کمیشن کو چھ بار خطوط لکھے، سشما سوراج غلط کریڈٹ لے رہی ہیں

کراچی ( ٹی وی رپورٹ)تیرہ سال سے اپنے ماں باپ سے بچھڑنے والی بھارتی بچی گیتا کا مسئلہ جیو نیوز کی کوششوں سے منظر عام پر آیا ،جیو نیوز کی رمضان ٹرانسمیشن میں میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پہلی بار اس بچی کو لائے اور ان کی کوششوں سے یہ مسئلہ بھارتی حکام تک پہنچ گیا اور اس مسئلے کو پہلی بارانہوں نے ہی اجاگر کیا ۔اس بارے میں ڈاکٹر عامر لیا قت نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں آج بہت خوش ہوں کیوں کہ گیتا کے ساتھ تیس روز ہم نے رمضان ٹرانسمیشن میں گزارے ہمار ا ایک سیگمینٹ تھا یہ بچہ کس کا ہے اس میں یہ پہلی بار آئیں۔انہوں نے کہا کہ سشما سوراج اس کا کریڈٹ غلط لے رہی ہیں بھارتی ہائی کمیشن کو ہم نے چھ مرتبہ خط لکھا کہ یہ بچی ہمارے پاس موجو د ہے لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کو اس کا اصل نام گڑیا ہے گیتا کا نام یہاں آکر رکھا گیا ہے یہ نام اسے ایدھی سینٹر نے دیا ہے اور یہ سارا کریڈٹ ایدھی سینٹر خاص طور پر فیصل ایدھی ،کبری باجی اور بلقیس آپا کو جاتا ہے۔ہمارے پروگرام میں ڈیف ایڈ ڈمب اسکول کے کچھ لوگ آئے تھے وہ اشاروں کی زبان سمجھتے تھے ان سے ہمیں مدد ملی اس نے اشاروں میں بتایا کہ وہ جھاڑ کھنڈ میں رہتی ہے اس نے نقشے میں جھاڑ کھنڈ پر انگلی رکھی۔ یہ اپنے سوتیلے والد سے بہت تنگ تھی وہ اس پر تشدد کرتا تھا جبکہ اس کی والدہ سگی تھیں جن سے یہ بہت محبت کرتی ہے باپ کے رویے سے تنگ آکر یہ ٹرین میں بیٹھ گئی یہاں پہنچ کر مقامی پولیس نے اسے ایدھی سینٹر پہنچادیا جہاں یہ گیارہ سال برس سے مقیم تھی ۔گمشدہ بچوں کے سیگمنٹ میں ہم اسے ٹرانسمیشن میں لائے افطار میں یہ خوشی سے ہمارے ساتھ افطار کرتی تھی ہم نے اس سے کہا کہ ہم تمہاری شادی کسی ہندو خاندان میں کردیں گے اور تمہاری ہولی اور دیوالی بھی منائیں گے تو یہ رونے لگی اور اس نے کہا کہ نہیں میں نے انڈیا جانا ہے اور وہ بھی جہاز سے جانا ہے ۔گیتا نے اشاروں میں کہا کہ یہ آدمی بہت اچھے ہیں اور یہی مجھے جہاز سے بھیجیں گے ۔ڈاکٹر عامرلیاقت نے کہا کہ سشما سوراج اس کا کریڈٹ غلط لے رہی ہیں بھارتی ہائی کمیشن کو ہم نے چھ مرتبہ خط لکھا کہ یہ بچی ہمارے پاس موجو د ہے لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا ۔
Recommended