Surah Kafiroon Ki Barkat - Hakeem Tariq Mehmood Chughtai

  • 9 years ago
یہ سورت جادو کوپکڑ کرکچل دیتی ہے اورجنات کو پکڑکرجلا دیتی ہے۔ نظربد کو مٹا دیتی ہے۔ یہ سورت باطل کو مٹانے کے لیے۔ اس سورت کا عمل یہ ہے1001مرتبہ پڑھ کر تیل ، پانی ، شہد،کسی میٹھی چیزپر دَم کردیں ، مریض کووہ تیل زیتون ملائیں بھی اور پلائیں بھی، پانی پلائیں بھی اور چھڑکیں بھی ۔ اگران چیزوں پریہ کردیں تو کمال کا اثرہے اس کا ۔
سورہ قل یاایھاالکفرون کیا ہے؟ یہ کھری کھری باتیں ہیں، ترکی بہ ترکی۔ کیسے کھری کھری باتیں؟ سامنے کھڑا ہے شیطان اوراس کی قوتیں،باطل اور اس کی طاقتیں۔ شیطانی قوتیں وہ جناتی قوتیں جو ہمارے ہرنظام کو ڈسٹرب کرتی ہیں۔ میں اس کاعاشقانہ ترجمہ کررہا ہوں۔ ذرا غورسے سنانا ، جا تو کافرہے میں تجھے نہیں مانتا ، میں تیری نہیں مانتا، لاعبدون ولاتعبدون ، تیری زندگی اور میری زندگی اور۔ تجھے تیری ادا پسند مجھے میری ادا پسند ۔ تجھے خودی پسندمجھے خدا پسند۔
اوریہ آج کی چودہویں صدی کاکمزور ، گنگاہکار،خط کار،پرتقصیرشخص جب یہ سورت پڑھتا ہے اصل میں یہ اللہ کے بولوں کی طاقت ہے کہ وہ ان بولوں کے ساتھ وہ قوتیں،طاقتیں جوسامنے نظرنہیں آرہی ان طاقتوں کے سامنے جو طاقتیں نظرنہیں آتیں ، ان بلاؤں کے سامنے جو نظرنہیں آتیں، اُن وباؤں کے سامنے جو نظرنہیں آتیں ، آسمانی ہوں یازمینی ہوں ان کے سامنے کھڑے ہوکے آنکھ سے آنکھ ملاکے یہ سورت پڑھنے والا ۔اصل میں یہ نقشہ ہوتا ہے کہ آنکھ سے آنکھ ملا کربات کررہا۔ اصل میں ہوتا یہ ہے کہ سائیں اسکے پیچھے طاقتورہے۔
اللہ ساتھ ہوگیا، اللہ میرے ساتھ ہوگیابس پھرمجھے کسی کی پرواہ نہیں۔ اللہ ہمیشہ سے تھا، ہے اور رہے گا۔ سورہ یاایھاالکفرون ایسے ہے جیسا اللہ ساتھ کھڑا ہے۔ اللہ کہتا ہے کہ بول میں تیرے ساتھ کھڑا ہوں ۔ ڈرلگتا ہے بلا بڑی ہے، اللہ کہتا ہے ۔۔۔بول۔ اچھا نہیں بولتا، اللہ کہتا ہے پھرمیں بولتا ہوں اورجو میں بولتا جاؤں وہ تو بولتا جا۔سورہ کفرون کی مثال سمجھ آئی۔ سامنے ظالم کھڑاہے اور یہ کمزورہے اس کے پاس پاورنہیں ہے مگرساری کائنات کاملک اس کے ساتھ ہے۔ بس یہ دو منہ والی طاقتیں، اژدھے ،ہمیں ہضم کرجائیں گئیں۔ ہمیں ختم کرجائیں گے اگرطاقتوررب ہمارے ساتھ ہے توکچھ نہیں۔
سورہ کافرون کی طاقت یہ ہے کہ پڑھنے والی کی حیثیت ایسی ہوتی ہے کہ کائنات کاملک اس کے ساتھ ہے۔ اگراس جذبے کے ساتھ پڑھیں گے تو اس کی تاثیرکچھ اور ہوگی۔ اس جذبے کے ساتھ میں کچھ نہیں ، میرا کچھ نہیں، مولا تو سب کچھ ہے، تیرا سب کچھ ہے ،اس جذبے کے ساتھ سورہ کافرون کوپڑھنا ہے کہ میرے پاس کچھ نہیں ہے میں کمزورہوں مگرطاقتوررب میرے ساتھ ہے اور وہ رب میرا ہے۔ سارے باطل کو ، ساری شیطانی قوتوں کو، ساری طاغوتی قوتوں کو ، سارے وہ نظام جو تجھے نظرنہیں آتے جو تیری بیماریوں کا ذریعہ بنتے ہیں ، جو تیری مشکلوں کا ذریعہ بنتے ہیں، جو جادو، ، آفتوں ،زندگی کے مسائل کاذریعہ بنتے ہیں ، اُن سے کہے یہ ہے سورت کافرون۔

Recommended