Aamir Liaquat's Open Challenge to Social Media Bloggers in Subh e Pakistan 2-2-2015

  • 9 years ago
Aamir Liaquat's Open Challenge to Social Media Blogers in Subh e Pakistan 2-2-2015

​​عامر لیاقت کے کھلے چیلنج سے سوشل میڈیا مخالفین فرار
مخالفین اور نام نہاد بلاگرز کا عامر لیاقت کا چیلنج قبول کرنے سے انکار
ثابت ہوگیا کہ سوشل میڈیا پر جاری کردار کشی مہم بے بنیاد اور جھوٹی ہے۔۔ قانونی تادیبی کارروائی کے خوف سے مخالف بلاگز ہٹا دیے گیے
بلاگرز اور ناقدین کو کھلا چیلنج اب بھی برقرار ہے جب چاہیں صبح پاکستان میں براہ راست الزامات ثابت کریں
میں زندہ ہوں جو لکھنا ہے پوچھ کر لکھیں، جیو کا پلیٹ فارم حاضر ہے، بصورت دیگر قانونی کارروائی کے لیے تیار رہیں۔

ڈاکٹر عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف جاری بے بنیاد پروپیگنڈہ مہم کے حوالے سے سوشل میڈیا کے نام نہاد مخالفین اور ناقدین کو جیو کے پلیٹ فارم پر براہ راست مناظرے کی دعوت دی تھی ۔ ہمیشہ سے ناقدین اور حاسدین کے ہدف تنقید بننے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نےسوشل میڈیا کو جعلی اور ناقابل اعتبار ذریعہ ابلاغ قرار دیتے ہوئے اپنے مخالفین کو پاکستان کے سب سے بڑے مارننگ شو صبح پاکستان میں بالمشافہ مناظرے کا چیلنج دیا تحا کہ بس بہت ہوگئی ۔۔۔ اب یا تو ان الزامات کو ثابت کریں بصورت دیگر انٹرنیٹ پر جاری ان کی کردار کشی کرنے والے ادارے اور جعلی بلاگرز قانونی چارہ جوئی کے لیے تیار رہیں۔۔۔ اس موقع پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کو خاص طور پر متنبہ کیا تحا کہ ان کے خلاف جاری مہم پر معافی مانگے ورنہ تادیبی و قانونی چارہ جوئی کے لیے تیار رہے۔

عامر لیاقت حسین کے اس چیلنج کو جیو ٹی وی کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی جانری کیا گیا جس کے جواب میں پاکستان بلاگرز فورم کی جانب سے اس چیلنج کو قبول کرنے اور عامر لیاقت حسین سے آن ائیر متنازعہ الزامات پر بات کرنے کا عندیہ دیا گیا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے اس گروپ کو خوش آمدید کہتے ہوئے آن ائیر بروز منگل وقت مقرر کردیا۔

مگرجیسے جیسے وقت قریب آتا گیا ۔۔ سوشل میڈیا کے یہ نام نہاد لکحاری، ناقدین ، مخالفین اور حاسدین نے عامر لیاقت کا سامنا کرنے سے انکار کردیا اور راہ فرار اختیار کی۔ ٹیم عامر لیاقت کی جانب سے اس انکار کے بعد مخالفین سے فردا فرداً بھی رابطہ کیا گیا مگر کسی میں بھی اس کھلے چیلنج کو قبول کرنے کی ہمت نہیں۔

ثابت ہوگیا کہ سوشل میڈیا پر جاری کردار کشی مہم بے بنیاد اور جھوٹی ہے۔۔ قانونی تادیبی کارروائی کے خوف سے مخالف بلاگز ہٹا دیے گیے
بلاگرز اور ناقدین کو کھلا چیلنج اب بھی برقرار ہے جب چاہیں صبح پاکستان میں براہ راست الزامات ثابت کریں۔

Recommended