Shah-e-Mardan Sher-e-Yazdan by Habib Wali Mohammad Tabani

  • 9 years ago
مرحوم حبیب ولی محمد تابانی کا ایک یادگار اور پرجوش قومی نغمہ جو 1971 کی جنگ کے دوران ریڈیو پاکستان کراچی سے نشر ہوا اس نغمہ کے موسیقار جناب سہیل رعنا صاحب تھے، یہ نغمہ پاک افواج کے حوصلے بڑھاتا رہا کیونکہ اس میں فارسی کا سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بابت شعر "شاہِ مرداں شیرِ یزدان قوت، پروردگار" کو مطلع بنایا گیا تھا، سیدنا علی المرتضٰی کی ذاتِ گرامی ہماری عسکری تاریخ میں بہادری کی علامت سمجھی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ عہدِ سلاطین اور مغلیہ میں مسلم افواج کا نعرہ،نعرہء حیدری رہا ہے جو آج بھی پاک فوج کا سرکاری نعرہ ہے جو عالمِ اسلام کے عظیم ہیرو حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شجاعت اور بہادری کی یاددلاتاہے۔ ر....
شاہِ مرداں شیرِ یزداں قوتِ پروردگار
لا فتیٰ الا علی لا سیف الا ذوالفقار
یہ قوم اب ہشیار ہے
طفل و جوان بیدار ہے
اور جذبہء اسلام سے
مردِ خدا سرشار ہے
سرحد پہ ہر ایک نوجواں
اک آہنی دیوار ہے
اور نعرہ اللہ اکبر سے ہے فضاء لرزاں بار
لا فتیٰ الا علی لا سیف الا ذوالفقار
باطل شکن فوجِ خدا
صد آفریں صد مرحبا
سرحد پہ ہیں سایہ فگن
سب انبیاء و اولیاء
پھر بت کدون سے گونج اٹھی
بھرپور اذانوں کی صدا
مسجدوں سے آرہی ہے پھر یہی پکار
لا فتیٰ الا علی لا سیف الا ذوالفقار

Recommended