سُورہ عَبَسَ Surah 'Abasa Quran Recitation

  • 10 years ago
سورۂ عبس مکّیہ ہے ، اس میں ایک ۱رکوع ، بیالیس ۴۲ آیتیں ، ایک سو تیس۱۳۰ کلمے ، پانچ سو تینتیس۵۳۳ حرف ہیں
۔ شانِ نزول : نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم عتبہ بن ربیعہ ابوجہل بن ہشام اور عبا س بن عبدالمطلب اور اُ بَی بن خلف اور اُمیّہ بن خلف اشرافِ قریش کو اسلام کی دعوت فرمارہے تھے ۔ اس درمیان میں عبداللہ ابنِ اُمِّ مکتوم نابینا حاضر ہوئے اورانہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو بار بار ندا کرکے عرض کیا کہ جو اللہ تعالٰی نے آپ کو سکھایا ہے مجھے تعلیم فرمائیے ، ابنِ اُمِّ مکتوم نے یہ نہ سمجھا کہ حضوردوسروں سے گفتگو فرمارہے ہیں اس سے قطعِ کلام ہوگا یہ بات حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو گراں گذری اور آثارِ ناگواری چہرۂِ اقدس پر نمایاں ہوئے اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اپنی دولت سرائے اقدس کی طرف واپس ہوئے اس پر یہ آیات نازل ہوئیں ۔ اور نابینا فرمانے میں عبداللہ بن اُمِّ مکتوم کی معذوری کی طرف اشارہ ہے کہ قطعِ کلام ان سے اس وجہ سے واقع ہوا ، اس آیت کے نزول کے بعد سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم عبداللہ بن اُمِّ مکتوم کا اکرام فرماتے تھے ۔

Recommended