Pakistan Ramazan | Geo Tv (Dr Aamir Liaquat)

  • 10 years ago
Pakistan Ramazan or Pakistan Ramadan The Ramazan Transmission 2014 of by Dr Aamir Liaquat Husain.
اللہ کی رحمت کا سایہ،توحید کا پرچم لہرایا
اے مرد مجاہد جاگ ذرا اب وقت شہادت ہے آیا

اللہ کی رحمت خاص ہوئی ،پیاراساہمیں مہمان ملا....اِس ماہِ مبیں کی برکت سے اسلام ملا، ایمان ملا
پھرنور سے بھیگی راتوں میںاِس دنیا کو قرآن ملا....اللہ کا بڑاانعام ملا،رمضان میں پاکستان ملا

رمضان رمضان رمضان کا فیضان
اللہ کا احسان ،ہم سب کا پاکستان
یہ تحفہ ہجرت ہے، شہداءکی امانت ہے
آقاکی بشارت ہے، رمضان کی برکت ہے
یہ میراوطن میرے مولا کی عنایت ہے
یہ خواب ہے شاعرکا، قائد کی ہے پہچان
رمضان رمضان رمضان کا فیضان
اللہ کا احسان، ہم سب کا پاکستان

یہ بہتے ہوئے چشمے، پھیلے ہوئے میدان
اورسونااگلتے ہوئے یہ کھیت یہ کھلیان
منہ زورہواہویاسمندر ہویامیدان
دشمن پہ قہر ڈھانے کو تےار ہرجوان
رمضان رمضان رمضان کا فیضان
اللہ کا احسان، ہم سب کا پاکستان

یہ ماہِ عبادت ہے، اعلانِ سخاوت ہے
سحری کی لطافت ہے،افطارکی لذت ہے
کونین کا ہر ذرّہ مصروفِ عبادت ہے
خوشیوں کا یہ اعلان، چاہت کا شبستان
رمضان رمضان رمضان کا فیضان
اللہ کا احسان، ہم سب کا پاکستان

یکجہتی ملت کا بھرپور نمونہ ہے
رحمت کا خزانہ ہے، برکت کا خزینہ ہے
عصیاں کے سمندر میں بخشش کا سفینہ ہے
اک ماہ کا یہ مہمان،ملت کا نگہبان
رمضان رمضان رمضان کا فیضان
اللہ کا احسان، ہم سب کا پاکستان

Join For More Updates:
www.unomatch.com/aamir-liaquat
www.unomatch.com/PakistanRamadan
www.facebook.com/PakistanRamazan2014

Recommended