ٹوبہ ٹیک سنگھ زدیاتی کا شکار متاثرہ بچی کو ہسپتال میں سہولیات کی عدم فراہمی پر سٹاف نرس معطل
ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز حیدر اور ایم ایس ڈاکٹر محمد حسین سے بھی جواب طلب
ٹوبہ ٹیک سنگھ
ڈی سی او ڈاکٹر فرح مسعود نے کمالیہ میں زیادتی کا شکار بچی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مناسب طبی سہولیات فراہم نہ کرنے کے سلسلے میں کی گئی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز حیدر اور ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد حسین سے جواب طلب کرتے ہوئے متعلقہ سٹاف نرس کو معطل کرنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے یہ ہدایت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج متاثرہ بچی کی عیادت کے دوران اسے مناسب طبی سہولیات فراہم نہ کرنے اور اس کے لواحقین کی طرف سے ادویات بازار سے منگوانے کی شکایات پر ڈی ایم او آصف علی ڈوگر کے سپرد کی گئی انکوائری کی رپورٹ کی سفارشات پر جاری کی۔ ڈی سی او ڈاکٹر فرح مسعود نے ہسپتال انتظامیہ کو مذکورہ بچی کو ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہر ممکن طبی سہولیات، علاج و معالجہ اور مفت ادویات فراہم کرنے کے علاوہ ماہر نفسیات کی خدمات بھی حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے متاثرہ بچی کے خاندان سے اس واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انہیں ہر طرح کا تحفظ اور فوری انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
فوٹیج کے ساتھ