#AalimOnlineSpecial on #GeoNews #Thar with @AamirLiaquat
  • 10 years ago
#AalimOnLine
تھر میں بدترین غفلت ہوئی،حکمران اللہ سے توبہ کریں،علمائے کرام
مفتی ندیم،مفتی اظہر، حافظ ابتسام الہٰی اور علامہ عابد رضا کی جیو کے عالم آن لائن میں ڈاکٹر عامر لیاقت سے گفتگو
متاثرین کو بدترین صورت حال سے بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں، میزبان کی حکومت سے اپیل

http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=180040

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے حکومت کو تھرپارکر میںقحط اور بیماریوں کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کاذمے دار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپارکرکے متاثرین آج جس صورتحال سے دوچار ہیں اس کی پوری ذمے داری حکمرانوں پرعائدہوتی ہے جن کی بدترین غفلت اور نااہلی کے باعث معصوم بچے لقمہ اجل بنے ،وہ اس کوتاہی پر تاویلات پیش کرنے کے بجائے ندامت کااظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ واستغفار کریں اورمستقبل میں تھر کے لوگوں کو مزید تباہی سے بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں ۔جیونیوزسے براہ راست نشرہونے والے شہرۂ آفاق پروگرام’’ عالم آن لائن‘‘ میں ڈاکٹر عامرلیاقت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز عالم دین اور جامعہ امجدیہ سے منسلک مفتی ندیم اقبال نے کہا کہ اپنی غفلتوں اور کوتاہیوں پر پردہ ڈالنے کے بجائے حکومت اپنی نااہلی کا برملا اعتراف اور ندامت کااظہار کرے کیونکہ گناہ پر ندامت گناہ کو مٹا دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھرمیں قحط کی صورتحال وسائل کی کمی نہیں بلکہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے پیش آئی، اگر حکمران پیشگی اقدامات کرتے تو ہلاکتوں سے بچا جاسکتا تھا۔دارالعلوم الاسلامیہ کے مہتمم مفتی محمد ازہر عالم صدیقی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوداموں میں اجناس کے ڈھیرہونے کے باوجود اتنے لوگوں کا مرجاناحکومت کی بدترین غفلت اور گناہ ہے،حکمرانوںکو چاہیے کہ وہ فی الفور اپنی اس کوتاہی کا ازالہ کریں اور پروردگار سے توبہ کے طلبگار ہوں ۔میزبان سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئیجمعیت اہل حدیث پاکستان کے سیکریٹری جنرل حافظ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا کہ تھر کا المیہ تنبیہ بھی ہے، آزمائش بھی اور عذاب بھی ہے اور ایسے میں حکمران اور رعایا دونوں کو اللہ کے عذاب سے پناہ مانگنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسان کے اعمال بسا اوقات تباہی اور قدرتی آفات کی شکل میں سامنے آتے ہیں اورہمیں آج اسی صورتحال کا سامنا ہے۔تھر کے حوالے سے عالم آن لائن کے خصوصی پروگرام میںتھر میں واقع مدرسۂ جعفریہ کے مدرس اور سماجی رہنماعلامہ عابد رضا عرفانی نے ٹیلی فون پر ڈاکٹر عامرلیاقت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے ایک ارب روپے کی امداد کااعلان مثبت ہے تاہم اُنہیں اس بات کی امید نہیں کہ یہ رقم متاثرین تک پہنچ پائے گی۔پروگرام کے دوران تھرکی صورتحال سے دنیا کو بروقت آگاہ کرنے پر میڈیا کے کردار کو مثبت قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہحکمران اپنی غفلتوںکا ملبہ میڈیا پر ڈالنے کے بجائے اپنی غلطیوں کااعتراف کریں کیونکہ میڈیا نہ ہوتا تو ہزاروں انسانی جانیں لقمہ اجل بن جاتیں۔انہوں نے کہا کہ تھرمیں وزیر اعظم کاحالیہ دورہ اور امدادی سرگرمیاںمیڈیا کے مثبت کردارکی بدولت ہی ممکن ہوئیں۔انہوں نے اس موقع پرتھر میں قحط کی بدترین صورتحال کے باوجود انسانی حقوق کی دعویدار سیکڑوں این جی اوز کی مجرمانہ خاموشی اور کراچی میںتھر کے بیمار جانوروں کے گوشت کی خریدوفروخت پربھی افسوس کااظہار کیااور حکومت سے اپیل کی کہ موسم گرما میں متاثرین کو ممکنہ بدترین صورتحال سے بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید تباہی سے بچا جا سکے۔
Recommended